حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک کو دیکھنا عزت اور مرتبے کی دلیل ہے اور جس قدر اس میں وہ زیادتی اورنقصان دیکھے گا۔ دیکھنے والے کے قدر اور مرتبہ پر دلیل ہے۔ اوراگرکوئی خواب میں دیکھے کہ اس کانا ک چھوٹا ہو گیا ہے تو اس کے قدر اور مرتبے کی کمی کی دلیل ہے۔اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک گری ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ قدر اور مرتبے سے گرے گا ۔ اوراگردیکھے کہ اس ناک کا سوراخ فراخ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر معیشت (معیشت :روزی) فراخ ہوگی اور اگر سوراخ تنگ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت تنگ ہوگی۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسکی ناک سے مغز نکلا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سردار سے نفع پائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک سے کیڑا یا مکھی وغیرہ کوئی جانور نکلا ہے تواس کے ہاں لڑکا آئے گا اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک میں سوراخ ہے اور اس میں مہار پری ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی تواضع کرے گا یا کسی بز رگ عورت سے ملاپ ہوگا اوراس سے مال و نعمت پائے گا۔اوراگرکوئی میں دیکھے کہ اس کی ناک اک اسرا بندھا ہوا ہے ۔ چنانچہ وہ دم نہیں لے سکتا۔ تو دلیل ہے کہ اس کا کام رک جائے گا۔ ٍ اور اگر دیکھے کہ بات ناک میں کہتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت زائل ہوگی ۔ اوراگردیکھے کہ اس کی ناک کی چمڑی اکھڑی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نقصان حاصل ہوگا۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کہا گر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک سے خون نکلا ہے اورتعبیر دینے والے کو بتائے کہ میری ناک سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا۔ اوراگر دیکھے اور بتائے کہ خون میر ناک کے اند جاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال مائے گا تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ سائل لے لفظ پر تعبیر بیان کرے اور اس کی بات کو فال میں نگاہ میں رکھے۔اورکوئی شخص اگر دیکھے کہ اس کی ناک کے دونوں سوراخ ایک ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ عقلمند عورت سے ملاپ کرے گا اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک کا سر کاٹا گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کے ختنے ہوں گے۔ اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کی عزت اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کوئی چیز زبردستی اس کی ناک میں گھس گئی ہے تو غصے اور نیکی کی دلیل ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ خون ناک سے نکلا ہے تو اس کا سارا جسم خون آلود ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔اوراگر دیکھے کہ تھوڑا اور سبز خون اس کی ناک سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا حمل ساقط ہو گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ وہ شخص درویش ہوجا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خون اس کی ناک سے نکلا ہے اور وہ خون آلود نہیں ہوا ہے تودلیل ہے کہ فرزند یا عورت کو گھر سے نکالے گایا ان کو تکلیف دے گا۔اوراگر دیکھے کہ اس کی ناک زمین پر گری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہوگی ۔ اوراگردیکھے کہ وہ اپنی ناک دھوتا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی عورت کو فریب دے گا۔ اوراگردیکھے کہ اس کی ناک سے مرغ نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا چو پایہ بچہ جنے گا۔اوربعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ ناک سے خون کا آنا مال ہے ۔ جو اس کی اس ملک کے بادشاہ سے حا صل ہوگا۔ حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی ناک ہاتھی کی سونڈ جتنی یا اس سے کچھ کم بڑی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر عزت اور مرتبہ بڑھے گا اور اس کے خویش بھی عزت پائیں گے۔اوراگر کوئی دیکھے کہ اس کی ناک میں خوشبو گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہو گا۔ اوراگردیکھے کہ اس کی ناک میں بدبو گئی ہے تواس کی تاویل اس کے خلاف ہے۔ حضرت جاحط رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی ناک نہیں ہے۔تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے خو یشوں میں سے مرے گا ۔ اوراگراپنی دونا ک دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے عیال کے درمیان اختلاف پڑے گا۔ اوراگر دیکھے کہ کسی نے اس کو خوشبو سنگھائی ہے تو دلیل ہیکہ اس کو اس سے نفع حاصل ہوگا ۔ اوراگر یہ دیکھنے والی عورت ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند صالح پیدا ہوگا اوراگردیکھے کہ کسی نے بدبو اس کی ناک کے نیچے رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اسکو اس شخص پر غصہ آئے گا۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں ناک کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، عزت۔دوم، مال۔ سوم،بزرگی۔چہارم، فرزند۔پنجم، عیش ، خوش۔